دلیپ کمار صحتیاب ہسپتال سے رخصت

ممبئی //بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار صحتیاب ہونے کے بعد جمعہ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔دلیپ کمار کو سانس لینے کی شکایت کے بعد انہیں ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے پھیپھڑوں کا آپریشن کرکے پانی نکال دیا گیا ہے اور صحتیاب ہونے کے بعد انہیں آج گھر بھیج دیا گیا ہے ۔دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے اطلاع دی گئی ہے ۔ ان کے ٹویٹر پر لکھا گیا ہے کہ "آپ کے پیارے اور آپ کی دعاؤں اور ڈاکٹرگوکھلے ،پارکر، ڈاکٹر ارون شاہ اور ہندوجا کی پوری ٹیم کی محنت کی وجہ سے دلیپ کمار صحتیاب ہوکر اپنے گھر واپس جارہے ہیں۔’’