دلہن رخصتی کے وقت ہی دنیا سے رخصت

قاضی گنڈ//والٹینگ کنڈ قاضی گنڈمیں پیر کی شام شادی کی تقریب اُس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئی جب یہاں سبز جوڑے میں ملبوس دلہن رخصتی سے پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ۔ جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں کی خوشی ماتم میں بدل گئی ۔رفیقہ دختر راج ولی دید کا رشتہ چند مہینے قبل پنج گڈ ناڈ کولگام میں طے پائی تھی ،اس سلسلے میں پیر کو شادی کی تقریب جاری تھی اور شام کو دلہن سسرال کے لئے رخصت ہونی تھی ،تاہم رخصت سے پہلے ہی دلہن کو دل کا دورہ پڑا ،اگر چہ اُس سے پرائمری ہیلتھ سنٹر رزلو کنڈ میں داخل کیا گیا تاہم اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا ۔