دلنہ بارہمولہ میںبی ایس این ایل نظام ٹھپ

بارہمولہ//دلنہ بارہمولہ میں بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے وہ لینڈ لائن اور براڈ بینڈ سروس سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ متعلقہ حکام کو بارہا اس حوالے سے آگاہ کیا گیاتاہم اس کے باوجود ابھی مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔مقامی لوگوںنے بتایا کہ چھ ماہ قبل علاقے میںسروس لائن میں خرابی آگئی ،جسے ابھی تک درست نہیں کیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ اسی لائن سے اْنہیں لینڈ لائن اور براڈ بینڈ کی سروس مہیا ہوتی ہے اور یہ سروس بقول اْنکے گزشتہ6ماہ سے ٹھپ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ بارہمولہ میں تعینات بی ایس این ایل حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھا یا گیاتاہم متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اْنکے پاس نئی سروس لائن موجود نہیں ہے۔واجد انصاری نامی ایک صارف نے کہا کہ وہ ایک ہزار روپے ماہانہ بطور فیس ادائیگی کررہے ہیں لیکن سروس نہ ملنے کے باوجود وہ فیس کی ادائیگی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بی ایس این ایل کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں بھی لایا گیاتاہم یقین دہانی کے سوا انہیں کچھ نہیں ملا۔