دلائی لامہ 86 برس کے ہوگئے

   دھرم شالا// تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ نے منگل کو اپنی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ انہوں نے ہندوستان کی آزادی اور مذہبی ہم آہنگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور قدیم ہندوستانی علم کو زندہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔اپنی رہائش گاہ سے ایک خطاب میںکہا’’چونکہ میں مہاجر بن گیا ہوں اور ہندوستان میں آباد ہوا ہوں ، اس لئے میں نے ہندوستان کی آزادی اور مذہبی ہم آہنگی کا پورا فائدہ اٹھایا ہے۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ زندگی بھر میں قدیم ہندوستانی علم کو زندہ کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔دلائی لامہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ عدم تشدد پر عمل کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی رکھیں۔ادھروزیر اعظم نریندر مودی نے دلائی لامہ سے ٹیلیفون پر بات کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔مودی نے منگل کو ٹویٹ کرکے خودیہ اطلاع دیں۔