دلائی لامہ لداخ کے دورے پر

لیہہ//روحانی پیشوا دلائی لامہ لیہہ پہنچ گئے ہیں۔لیہہ پہنچنے پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ لداخ کے مرد و زن نے روائتی لباس پہن کراور ہوائی اڈے سے جیوے تسال پیلس تک سڑک کے کنارے کھڑے رہ کر روحانی پیشوا کا استقبال کیا۔ لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دلائی لامہ نے کہا کہ اس مادی دُنیا میں آپس میں پیار و محبت کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دُنیا کے تمام مذاہب کو اس سمت میں مل جُل کر کام کرنا چاہئے۔دلائی لامہ نے کہا’’ اب جبکہ جاگیردارانہ نظام جمہوری نظام میں تبدیل ہوا ہے، ہمارے خانقاہی نظام میں بھی تبدیلی لانا ضروری ہے‘‘۔