سرینگر//پیپلز کانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے جموں کشمیر میں چندسیاسی جماعتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ بلاوجہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے کا راگ الاپ رہے ہیں اور صرف اقتدار کی ہوس کے سوا اس مطالبہ میں اور کچھ نہیں ہے کیونکہ جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ دینا کوئی خیرات کی بات نہیں ۔ ایک بیان میں وکیل نے کہاکہ وزیر اعظم ہند نے پچھلے سال جموں کشمیر کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے خصوصی خطاب میں اور وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا ہے اور یہ وعدہ اُن کو پورا کرنا ہی ہوگا ورنہ قوم کے سامنے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے سامنے جھوٹے ثابت ہونگے۔ عبدالغنی وکیل نے جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کو دفعہ370سے توجہ ہٹانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان طاقتوں کی حمایت کرنے کے برابر ہے جن کا منشور شروع سے دفعہ 370 اور 35اے کو ختم کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا آئین ہند کے تحت 370کی بحالی کا مطالبہ کرنا کوئی جرم نہیں ہے ۔370آئین ہند میں تھا اور اس کی بحالی کا مطالبہ کرنا ہندوستانی شہری کا حق ہے ۔ بلکہ دفعہ 370 جموں کشمیر اور ملک کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا تھا اگر مرکزی سرکار اس پل کو پھر سے تعمیر کریں ۔تو اس طرح مرکزی سرکار یہاں کے عوام ایک تو دل جیت سکتے ہیں۔
دفعہ370کی بحالی کامطالبہ کوئی جرم نہیں : وکیل
