منڈی// دفعہ35 اے کے معاملے پر آج منڈی بند کی کال دی گئی ہے ۔مقامی سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے اتوار کو ڈاک بنگلہ منڈی میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں اتفاق رائے سے دفعہ 35اے پر بند کی کال دی گئی ۔ اس بند کال پر منڈی میں کاروباری مراکز بند رہیں گے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی نہیںہوگی ۔جامع مسجد اعلیٰ پیر منڈی کے امام و خطیب مولانا سید شاہد بخاری نے بتایاکہ دفعہ 35اے کی سپریم کورٹ میں سنوائی متوقع ہے جس کے پیش نظر سیول سوسائٹی، بیوپار منڈل اور جامع مساجد کے ائمہ کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی جس دوران اتفاق رائے سے منڈی کو پرامن طور پر بند رکھنے کا فیصلہ لیاگیا۔میٹنگ میں بیوپار منڈل منڈی کے صدر شمیم گنائی، سیول سوسائٹی منڈی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام عباس، عبد الاحد بٹ، حفیظ اللہ خان، بلال مقدومی اور ٹرانسپورٹر وں کے عہدیداران بھی موجو دتھے ۔