دفعہ 35اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ریاست کے امن کوتباہ کر دے گی: پی ڈی پی

 بٹوت//پپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع رام بن سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیڈر شامون میر نے بٹوت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست جموں وکشمیرکوملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میںخصوصی درجہ مہیا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 35 اے کی تائیدو حمائیت کرتے ہوے کہاآئین ہند کی یہ دفعہ ریاست کے عوام کو ملکی آئین میں حاصل حقوق اور مفادات کی نگہبان کادرجہ رکھتی ہے لہذا اس دفعہ کاٹوٹناریاستی عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہوگا،انہوں نے کہا35A سے کسی قسم کی معمولی سے معمولی چھیڑ چھاڑ، غلطی بہت بڑی حماقت ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ مشکلات ومسائل سے دوچار ریاست کے امن وامان کو تباہ وبربادکرنے کی وجہ بن سکتی ہے،میر نے اس موقع پر بی جے پی ،آر ایس ایس اور اس کی معاون بنیاد پرست سیاسی سماجی پارٹیوں وتنظیموں کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ یہ جماعتیںاپنے خودغرضی پر مبنی حقیرسیاسی وسماجی مفادات کی آبیاری واصلوبی کی خاطرملکی سا  لمیت اور عوام کے درمیان اتحاد کی دشمن بنی ہوئی ہیں،فضول و غیر ضروی مسائل کو ہوا دینے میں مشغول عمل ہیں ، انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے ماضی میں ان تنظیموں کی جانب سے اپنائی گئی ایسی ہی رویش اور غلطیوں کی عوام کو اجتمائی طور بڑی قیمت چکانی پڑی ہے،اُن کے بقول ان تنظیموںاور ان میں شامل سوچ کے حامل لوگ ہی ماضی میں برصغیر ہند کی تقسم کی وجہ بنے اورموجودہ وقت میں بھی یہ تنظمیں اپنے فعل بد کی وجہ سے ملکی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے ساتھ ساتھ داخلی وخارجی محاذ پر ملک کودرپیش چیلنجوں کی وجہ بنی ہوئی ہی ،یہ تنظیمیں اور ان شامل لوگ اپنی سوچ اور اپنے ناجائز مقاصد کی اصلوبی کیلئے اپنائی گئی پالسیوں اور شرپسندی پر مبنی حرکتوں و طریقہ کار کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کی بدنامی کی وجہ بن رہے ہیں لہذا وقت کی پکارو تقاضہ یہی ہے کہ ہم ملک کے اجتمائی مفاد ات کے تحفظ کی خاطر ملک میں نام نہاد قومیت حب الوطنی کے لبادے میں سرگرم ان تنظیموں وعناصر کے خلاف صف آراء ہو جا یں تاکہ سیکولر جمہوریہ ہندوستان کو ان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بدنامہ زمانہ حکمرانی سے نجات مل سکے۔