دفاعی کمپنیوں کی سرگرمیاں بھی متاثر

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی سیکٹر کے پبلک سیکٹر اور اسلحہ فیکٹریوں سے کورونا وبا کی وجہ سے لاگو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد آپریشن اور دیگر سرگرمیوں کو جلد سے جلد شروع کرنے کے لئے ضروری منصوبہ بندی کرنے کو کہا ہے ۔مسٹر سنگھ نے کل انٹرپرائزز اور فیکٹریوں کے حکام کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے میٹنگ کی اور کوروناوبا سے لڑنے کی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ ان کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دفاعی کمپنیوں کی سرگرمیاں اور آپریشن متاثر ہوا ہے اور اس وبا پر قابو پانے کے بعد ان کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جاناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی کوشش ہونی چاہئے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ جتنے وقت کی بربادی ہوئی ہے ، پیداوار بڑھاکر اس کی تلافی کی جائے ۔لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ دفاعی انٹرپرائزز اور آرڈی ننس فیکٹری نجی شعبے کی دفاعی کمپنیوں کے ساتھ مل کر معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔