دفاعی مصنوعات کی تیسری مثبت گھریلو فہرست جاری

نئی دہلی// وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں ایسے 101 دفاعی مصنوعات کی فہرست جاری کی جنہیں ملک میں ہی بنایا جائے گا اور ان کی درآمدات نہیں کی جائے گی۔حکومت اس سے پہلے بھی دو بار اس طرح کی فہرست جاری کر چکی ہے ۔فہرست جاری کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا ‘‘آج 101 دفاعی آلات اور پلیٹ فارم کی تیسری مثبت گھریلو فہرست ملک کے سامنے جاری کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے ۔ اس فہرست کا جاری ہونا،دفاع کے شعبہ میں ہماری خود کفالت کی تیز رفتار کو ظاہر کرتا ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع اس سے پہلے بھی سال 2020 میں 108 اور 2021میں 108 مصنوعات کی مثبت گھریلو فہرست جاری کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدام کا بنیادی مقصد دفاع کے شعبہ میں خود کفالت حاصل کرنا اور دفاعی برآمدات کو بڑھانا ہے ۔