سرینگر// حکومت نے جموں و کشمیر میں دفاعی زمین سے جڑے اور متعلقہ تمام معاملات کی جانچ کے لیے فائنانشل کمشنر مال کی سربراہی میں4رکنی کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا’’اس معاملے پر تمام سابقہ احکامات کو یک طرف کرکے ایک کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے، جس میں جموں و کشمیر کے دفاعی زمین سے جڑے اور متعلقہ تمام امور کی رینو ریکارڈ میں جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ اصلاح کی گئی ہے۔ آرڈر کے مطابق اس کمیٹی کی کمان فائنانشل کمشنر مال کو سونپی گئی ہے جبکہ4 نفری کمیٹی میں صوبائی کمشنر کشمیر،صوبائی کمشنر جموں اور متعلق ضلع ترقیاتی کمشنر ممبران ہونگے۔