دسویں میں بھی لڑکیوں نے بازی ماری،13طالبات ٹاپر

نئی دہلی//مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ کی دسویں کے امتحان میں بھی لڑکیون نے لڑکوں سے بازی مارلی ہے اور لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کی نتیجے کا فیصد 2.31زیادہ رہا۔ اس بار 13لڑکیوں نے 499 نمبر حاصل کئے اور مشترکہ طورپر ٹاپر رہیں جبکہ 25لڑکیوں نے 498نمبر حاصل کئے اور مشترکہ طورپر دوسرے نمبر پر رہیں اور 59لڑکیوں نے 497نمبر پائے اور تیسرے مقام پر رہیں۔ اس بار دسویں کے امتحان میں 92.45فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں جبکہ 90.14فیصد لڑکے پاس ہوئے ۔گزشتہ سال 88.67فیصد لڑکیاں پاس ہوئی تھیں اور 85.32فیصد لڑکے پاس ہوئے تھے ۔ دسویں کے امتحان میں اس بار رزلٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.40فیصد زیادہ رہا۔گزشتہ سال 86.70فیصد طالب علم پاس ہوئے تھے جبکہ اس سال 91.10فیصد طالب علم پاس ہوئے ہیں۔ اس سال ترووننتپورم علاقے کے طلبہ کا رزلٹ سب سے زیادہ 99.85فیصد رہا اور سب سے کم گوہاٹی میں 74.49فیصد رہا جبکہ دہلی میں 80.97فیصد کے ساتھ نویں مقام پر دسویں کا رزلٹ رہا۔ کیندریے ودیالے کے 99.47طلبہ پاس ہوئے جبکہ جواہر نوودے ودیالے کے 98.57بچے پاس ہوئے ۔سرکاری اسکولوں میں یہ رزلٹ 71.91فیصد رہا جبکہ سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے نتیجے 76.95فیصدرہے ۔  پرائیویٹ اسکولوں کا رزلٹ 94.15فیصد رہا۔  یہ امتحان پندرہ فروری سے چار اپریل تک 19ہزار 298اسکولوں کے چار ہزار 974مراکز پر منعقد ہوئے ۔امتحان میں 16لاکھ،چار ہزار 428طلبہ پاس ہوئے ۔ان میں تیسری صنف کے طلبہ کا رزلٹ 94.74فیصد رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.41فیصد سے زیادہ رہا۔ غیرملکوں میں سی بی ایس ای کے 23ہزار 494طلبہ نے امتحان دیا جن میں 23ہزار 200طالب علم پاس ہوئے اور ان کا پاس 98.75رہا۔ دہلی میں تین لاکھ 25ہزار 638طلبہ رجسٹرڈ تھے جن میں تین لاکھ 22ہزار 76طلبہ نے امتحان دئے اور ان میں دو لاکھ 60ہزار 789بچے پاس ہوئے ۔اس طرح کل ملا کر دسویں کلاس میں 80.97فیصد بچے پاس ہوئے جبکہ گزشتہ سال 78.62فیصد بچے پاس ہوئے تھے ۔ چنئی شہر میں 99فیصد،اجمیر میں 95.89،پنچکلا میں 93.72،پریاگراج میں 92.55بھونیشور میں 92.32،پٹنہ میں 91.86،دہرادون میں 89.04،دہلی میں 80.97 اور گوہاٹی میں 74.49فیصد رزلٹ رہا۔ کل بچوں میں 499سے لے کر 497نمبر حاصل کرنے والے کل 97طلبہ ہیں۔90فیصدسے زیادہ دو لاکھ 25ہزار 143طلبہ نے 90فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں جبکہ 95فیصد سے زیادہ 97ہزار 256طلبہ نے نمبر حاصل کئے ۔اس طرح 12.78فیصد سے زیادہ بچوں نے 90سے زیادہ اور 3.25فیصد سے زیادہ بچوں نے 95فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں۔ معذور بچوں میں ٹاپر دلوین پرنس کو 493نمبر ملے ہیں جبکہ سون وشو کو 492 اور ایرین تیریسا میتھیو کو 491نمبر حاصل ہوئے ہیں۔یواین آئی