راجوری // راجوری کے دسل مبارکپور علاقے میں اپنی نوعیت کا عجیب وغریب واقع پیش آیا ہے جس میں ایک محمد عارف ولد حاجی نور محمد مبارکپور نامی شخص کے گاؤخانہ میں تمام مویشی مرے ہوئے پائے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ محمد عارف نامی شخص نے پولیس اسٹیشن راجوری میں شکایت درج کرائی ہے جس کا کہنا ہے کہ شام دیر گئے اس نے اپنے تمام مویشیوں جن میں ۳بھنسیں اور ایک بکر ی شامل ہے کوچارہ ڈالنے کے بعد تقریبا دس بجے رات دیر گئے دیکھاتھا لیکن صبح سویرے جب وہ اپنے مویشیوں کو چارہ ڈالنے پانی پلانے گاؤخانہ پہنچ جہاں اس پر قیامت صغری ٹوٹ پڑی اور وہ اپنے ہوش کھوگیا جب اس نے تمام مویشی اور مرغے گاؤخانہ میں مرے دیکھے ۔ وہیں انہوں نے راجوری پولیس کو سارے معاملے کی اطلاع دی اور مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اس معاملے میں مویشیوں کا پوسٹ مارٹم کرے تاکہ مویشیوں کی موت کا پتہ لگایا جاسکے ۔وہیں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب شخص کی اس وقت معانت کرکے راحت پہنچائیں ۔
دسل میں متعددمویشی پراسرارمردہ پائے گئے
