دست سے بچوں کی موت

 گاندربل//بارہمولہ ،بڈگام اور گاندربل میں دست سے بچوں کی اموات روکنے کیلئے ’آئی ڈی سی ایف‘پروگرام کاآغازتقاریب کے انعقاد سے کیاگیا۔اے ڈی ڈی سی گاندربل نے سی ایم او  ، ڈپٹی سی ایم او ،  ڈی ایچ او ،  ڈسٹرکٹ پروگرام منیجمنٹ یونٹ  این ایچ ایم گاندربل اورڈی ای آئی سی ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل کی موجودگی میں آئی ڈی سی ایف پروگرام کا افتتاح کیا۔پروگرام کے انعقاد کا مقصد5سال تک کی عمر کے بچوں کی دست سے اموات کو روکنا ہے۔اس موقعہ پر بچوں میں بیماری سے روک تھام کے لئے ٹکیاں تقسیم کی گئیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع میں 5سال تک کی عمر کے 47256بچوں کو پروگرام کے دائرے میں لایا جارہا ہے جس کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ادھراے ڈی سی بڈگام مشتاق احمد سمنانی نے ڈی سی آفس بڈگام میں آئی ڈی سی ایف پروگرام کا افتتاح کیا۔اس سے قبل اے ڈی سی نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں آئی ڈی سی ایف پروگرام کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا جس میںتمام متعلقہ آفیسران کے علاوہ پنچایت اورمیونسپل کمیٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے کہا کہ 28مئی سے 8جون تک جاری رہنے والے اس 15روزہ پروگرام کے دوران ضلع میں 5سال تک کی عمر کے 106268بچوں کو آئی سی ڈی سی ایف کے تحت لایا جائے گا۔اے ڈی سی نے متعلقین کو پروگرام کی صد فیصد عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ ہر بچے کو پروگرام کے دائرے میں لایا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے آشاورکروں،آنگن واڑی ورکروں اورفیملی ملٹی پرپز ہیلتھ ورکروں کے ذریعے گھر گھر سروے کی جائے گی تاکہ بیماروں کی دست پر قابو پایاجاسکے اورضلع میںایک صحت مند ماحول کو یقینی بنایاجاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے یہاں ایک تقریب  کے دوران آئی ڈی سی ایف پروگرام کا آغاز کیا۔پروگرام کا اہتمام بلاک میڈیکل آفیسر شیری نے پرائمری ہیلتھ سینٹر شیری میںکیا۔اس موقعہ پر سی ایم او کے علاوہ دیگر ضلع آفیسران ،آشا اورآنگن واڑی ورکر،سول سوسائٹی کے ممبران نیز سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہری بھی موجود تھے۔آئی ڈی سی ایف پروگرام کے دوران بچوں میں دست کی بیماری پر روک تھام کے لئے لوگوں کو جانکاری فراہم کی جارہی ہے۔اس موقعہ پر خطاب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے پروگرام کے اہتمام کے لئے متعلقین کی سراہنا کی۔انہوںنے بیماری کی روک تھام سے متعلق عوامی بیداری کے لئے ایک وسیع جانکاری مہم شروع کرنے کی ضرورت پرزوردیا ۔اس سے قبل ترقیاتی کمشنر نے پرائمری ہیلتھ سینٹر شیری میں او آر ایس زِنک کارنر کا بھی افتتاح کیا۔جہاں اہم ادویات کا سٹور کیا جاسکتا ہے۔