دستکاری ، ہینڈلوم سیکٹروں کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات زیر عمل: مرکزی وزیر مملکت ٹیکسٹائلز

اننت ناگ//مرکزی وزیر مملکت ٹیکسٹا ئل و ریلوے درشنا وکر م جار دوش نیکہا کہ مرکزی حکومت دستکاری اور ہینڈ لوم سیکٹروں کی بحالی اور ترقی کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ان شعبوں کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے اور ان سے وابستہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔مرکزی وزیر مملکت نے اِن باتوں کا اِظہار پہلگام میں ہینڈی کرافٹس ، ہینڈ لوم اور سری کلچر کے اَفسران کے ساتھ طلب کی گئی میٹنگ کے دوران کیا۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت کو متعلقہ اَفسران نے ان شعبوں میں ہوانے ولی سرگرمیوںاور ترقی کے بارے میں جانکاری دی ۔ اُنہوں نے اُنہیں کامیابیوں ، سکیموں ، بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع اور ان محکموں کی مختلف سکیموں کے تحت اِندراج شدہ فائدہ اُٹھانے والوں کی تعداد کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس محمود احمد نے دستکاری شعبے کا جائزہ پیش کیا جبکہ ڈائریکٹر سری کلچر منظور احمد قادری نے اِس شعبے پر ایک پرزنٹیشن دی۔ اِن شعبوں سے متعلق مختلف سرگرمیاں بشمول ٹوئیڈ ورک ، زری کڑھائی ، چین سٹچ، نمدہ اور گبہ کام پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔کارروائی کے دوران یہ بتایا گیا کہ فنون اور دستکاری کی بحالی کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے گئے ہیں جن میں دستکاری اور ہینڈلوم کے شعبوں کا انضمام ، دستکاری اور ہینڈلوم سوسائٹیوں کو مالی امداد ، وظیفہ میں اضافہ ، کاریگر کریڈٹ کارڈ ، کارخانہ دار اور ایم ایس پی کاریگروں اور بُنکروں کے لئے سکیمیں اور تعلیمی سکیم شامل ہیں۔اِس موقعہ پر اَفسران نے شعبہ غنچۂ ابریشم نے بہتر شہتوت کی اقسام کے پھیلائو ، ریشم کے معیاری بیجوں کی پیداوار ، ریشم کے کیڑے پالنے کے لئے کسانوں کی مدد ، ککون نیلامی مارکیٹوں کا اہتمام اور نجی شعبے میں ریشم کی فروغ کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔مرکزی وزیر مملکت تجارت ، صنعت اور دیگر شراکت داروں کے وفود سے بھی ملے جنہوں نے اَپنے مطالبات اور شکایات پیش کیں۔وزیر نے ان وفود کو بغور سنااور یقین دِلایا کہ کے جائز مطالبات کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے گا۔