دستکاروں کے لئے رجسٹریشن محکمہ ہینڈی کرافٹس کابیروہ میں جانکاری کیمپ

بڈگام//محکمہ ہینڈ ی کرافٹس نے ٹائون ہال بیروہ میں مقامی دستکاروں کے اندراج اورجانکاری کے لئے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کے انعقاد کا مقصد دستکارون کو محکمہ کی طرف شروع کی گئی مختلف سکیموں اور اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا تاکہ اُن کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور دستکاری شعبے کو بھی فروغ حاصل ہوسکے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈ ی کرافٹس بڈگام نے دستکاروں کی ترقی اور ہینڈ ی کرافٹس شعبے کے فروغ کے لئے شروع کی گئی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔تقریب کے دوران موقعہ پر ہی 100دستکاروں کا اندراج کیا گیا اور اُن میں رجسٹریشن کارڈ تقسیم کئے گئے جو کہ وہ تاحیات استعمال کرسکتے ہیں۔