حسین محتشم
پونچھ//عید کے روز پونچھ دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو تیسرے روز بھی ڈھونڈنے کی کوشش جاری ہے۔اس دوران مقامی نوجوان، پولیس، ایس ڈی آر ایف، اور فائر ایمرجنسی سروس کے عملہ نے بچے کی تلاش جاری رکھی ہے۔ خیال رہے کہ سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والا 12سالہ کمسن دامن شیخ ولد غلام رسول جو عید منانے اپنے نانا نانی کے گھر آیا تھا جواہنے دوستوں کے ہمراہ دریا پر نیاتے ہوئے ڈوب گیا ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ایس ڈی آرایف کی ٹیم موقعہ واردات پر پہنچ گئی اور اس بچے بازیاب کرنے کی کوشش شروع کی گئی۔واضح رہے کہ اس مقام پر اس سے پہلے بھی ایسے کئی حادثے ہوئے ہیں جس میں کئی بچوں ہے اپنی جانیں گنوا دی ہے۔ اگرچہ تیسرے روز بھی ابھی تک بچے کی کوئی خبر نہیں مل پائی ہے تاہم اس بچے کو تلاش کیا جارہا ہے۔ بچے کے دریا برد ہونے پر پہنچ کے سیاسی و سماجی کارکنان نے اظہار افسوس کیا ہے اور اس بچے کے لواحقین جو اس وقت غم سے نڈھال ہیں کے ساتھ اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دیگر والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کریں اور ان کو دریا کے نزدیک بالکل نہ جانے دیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات رونما نہ ہوں۔
دریا میں ڈوبے لڑکے کی تلاش تیسرے روز بھی جاری
