دریا میں ڈوبنے والی کم سن بچی کی تلاش جاری

پونچھ//بدھوار کو بیدار نالے میں ڈوبنے والی کمسن لڑکی کی تلاش کیلئے مہم جمعرات کو بھی جاری رہی ۔بیدار نالے میں ڈوبنے والی بچی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن میں ضلع پولیس ایس ڈی آر ایف کے اہلکار اور مقامی لوگ جن میں زن و مرد شامل ہیں دن رات تلاش کر رہے لیکن بچی کا سراغ نہیں لگا ۔آپریش کی نگرانی کر رہے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نواز احمد نے بتایا کہ ایک کم سن بچی نالے میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئی تھی جس کو تلاش کیا جا رہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ بچی کی تلاش جاری ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس بچی کا کوئی سراغ مل جائے گا۔آخری اطلاع ملنے تل بچی کی تلاش جاری تھی۔