دریائے چناب میں ڈوبے نوجوانوں کی تلاش کیلئے این ڈی آر ایف کی ٹیم تعینات

محمد تسکین
بانہال// را م بن پولیس نے بتایا کہ اتوار کی بعد دوپہر رام بن کے میترا علاقے میں نہانے کے دوران دریائے چناب میں ڈوب جانے کے بعد لاپتہ ہوئے دو نوجوانوں کی تلاش کا سلسلہ پولیس ، کیو آر ٹی اور مہلوکین کے رشتہ داروں کی طرف سے جاری رہا اور اس دوران دریائے چناب کے گہرے پانی سے لاشوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام کی درخواست پر این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم آج پیر کے روز رام بن پہنچ گئی ۔ انہوں نے جائے حادثہ سے ڈوبے دو نوجوانوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا ہے تاہم دوپہر بعد اس خبر کے فائل کرنے تک تلاش میں لگی این ڈی آر ایف اور دیگر ٹیموں کو کوئی کامیابی نہیں ملی تھی۔