دریائوں سے غیر قانونی طریقے سے ریت و بجری نکالنے کا کام جاری | پونچھ ضلع کی عوام نے انتظامیہ سے مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

پونچھ//ضلع پونچھ کے دریائوں با لخصوص دریائے سرن، دریائے منڈی اور دیگر ندی نالوں سے غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نکالنے میں ریت مافیہ سرگرم ہے۔ ریت مافیہ ندیوں نالوں اور دریائوں سے دن دھاڑے جے سی بی کااستعمال کر کے بجری اور ریت نکالتے ہیں۔اس ضمن میں علاقے کے لوگوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر کچھ لوگ دریائوں اور ندی نالوں کا وجود ختم کرنے پر تلے ہیں،جس کی وجہ سے نہ صرف ان کا وجود بلکہ پورے علاقے کو خطرہ لاحق ہے۔راکیش کمار نے اس ضمن میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چند خود غرض لوگ متعلقہ محکمہ کے ساتھ ساز و باز کر کے غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے دریائوں اور ندی نالوں سے ریت اور بجری نکالتے ہیںجس کی وجہ سے ان دریائوں کا وجود بھی ختم ہو رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ کی خوبصورتی پر بھی بہت برا اثر پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کے دریاں جن میں درائے پونچھ بیتاڑ نالہ ، سرنکوٹ دریا اور منڈی کا دریا شامل ہیں یہ تمام قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہیں۔ تاہم ایسے کارناموں سے ان کی شان ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے متعلقہ محکمہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بن کے بیٹھا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ان کی ساز باز سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میںلیفٹیننٹ گورنرجموں کشمیر کی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دریائوں اور ندی نالوں سے ریت و باجری نکالنے والے ریت مافیاؤں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں۔