درہال میں پنچایتی اراکین کیلئے بیداری پروگرام کا اہتمام

کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے درہال علاقہ میں انتظامیہ کی جانب سے پنچایتی اراکین کی بیداری کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سرپنچوں اور پنچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔محکمہ دیہی ترقی ،پنچایت اور سی ایس سی ای گور ننس اور آئی ٹی انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے اشتراک سے منعقدہ مذکورہ پروگرام کے دوران نئے منتخب سرپنچوں اور پنچوں کو اپنی خدمات بہتر طریقہ سے انجام دینے کیلئے تربیت فراہم کی گئی ۔اس سلسلہ میں ڈسٹر کٹ کو آر ڈینٹر سی ایس سی ،ای گور ننس ،آئی ٹی ڈیپارٹی ڈیجیٹل انڈیا نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ تربیتی پروگراموں کے دوران نئے منتخب سرپنچوں اور پنچوں کو کمپیو ٹر کی بنیادی تعلیم ،سمارٹ فون کا استعمال ودیگر ڈیوائس کے بارے میں ضلع کے ہرا یک بلاک میں دس دنوں تک نمائندوں کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جائینگے ۔