درہال میں مویشی خانہ خاکستر

 راجوری //راجوری کے درہال علاقہ میں ایک مویشی خانے میں لگی آگ کی وجہ سے کم از کم دس مویشی زندہ جل کر راکھ میں تبدیل ہو گئے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ درہال کے اُجھان گاﺅں میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب لگی آگ کی وجہ سے مذکورہ مویشی لقمہ اجل بنے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا اور آگ کے شعلوں نے ایک مقامی شخص محمد ریاض ولد بشیر حسین سکنہ ا±جھان کے مویشیوںکو لپیٹ میں لے لیا جس سے پورا ڈھانچہ جل کر راکھ ہونے کےساتھ ساتھ مویشی بھی ہلاک ہو گئے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کے نقصان کو تخمینہ لگا کر ان کو معاوضہ دیا جائے ۔