کپوارہ//کپوارہ کے مضافاتی گائو ں اندرہامہ درگمولہ میں ایک کباڑی کی دکان میں پراسرار دھماکہ میں14سالہ کمسن جا ں بحق ہوگیا ۔ نویں جماعت کا سہیل ، اپنے والد سناء اللہ وانی کیکباڑی کے دکان پر گیا،لیکن والد دکان پر موجود نہیں تھا۔والد کا انتظار کرنے کیلئے سہیل دکان پر ہی بیٹھ گیا، جس کے دوران اس نے دکان کے اندر کچھ چیزوں کیساتھ چھیر چھاڑ کرنے لگا۔اس موقعہ پرپر اسرار دھماکہ ہو گیا جس کی زد میں آکر کمسن سہیل کاجسم وہا ں ایک نزدیکی مکان کی چھت سے ٹکرا گیا اور وہ موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئے ۔دھماکے سے سہیل کا جسم بھی جل گیا تھا۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس پر اسراس دھماکہ سے آ س پاس کے علاقہ لرز اٹھے اورجس دکان میں دھماکہ ہوا وہ تباہ ہو گیا ۔ا س دوران جو ں ہی دھماکہ میں سہیل کے مرنے کی خبر ان کے گھر والو ں نے سنی تو وہا ں کہرام مچ گیا جبکہ پورا علاقہ صف ماتم میں ڈوب گیا۔اس حوالہ سے ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبرکر نے بتایا کہ معاملہ کی نسبت تحقیقات شروع کی جارہی ہے ۔