درگمولہ میں بجلی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج

کپوارہ//بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف پیر کے روز درگمولہ میں لوگو ں نے زور دار احتجاج کیا جس کے ودران سوپور کپوارہ شاہراہ پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک متا ثر رہی ۔معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح 10بجے درگمولہ اور اس کے مضافات کے لوگ درگمولہ چوک میں جمع ہوئے اور محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔لوگو ں نے محکمہ پر الزام لگایا کہ انہیں شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ گزشتہ2ماہ کے دوران درگمولہ اور اس کے مضافات میں صارفین بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ آچکے ہیں ۔احتجاج میں شامل لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ ہر ماہ با ضابطہ طور بجلی فیس ادا کرتے ہیں تاہم انہیں معقول بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے دوران درگمولہ علاقہ میں 24گھنٹوں میں محض 3گھنٹہ بجلی فراہم کی جاتی ہے اور ان تین گھنٹو ں کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے بجلی کی ابتر صورتحال کے حوالہ سے انہو ں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو بھی مطلع کیا لیکن تا حال کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نتیجے کے طور آج لوگ تنگ آگئے اور سڑکو ں پر آنے کے لئے مجبور ہوگئے۔ احتجاج کی وجہ سے کپوارہ سوپور سڑک پر کئی گھنٹوں تک گا ڑیو ں کی آمد و رفت میں خلل پڑ گیا جس کے نتیجے میں عام لوگو ں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔احتجاج کے بعد فوری طور مقامی انتظامیہ وہا ں پہنچ گئی اور احتجاج میں شامل لوگو ں کو یقین دلایا کہ وہ بجلی کی عدم دستیابی کے حوالہ سے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے جس کے بعد احتجاجی پر امن طورمنتشرہوگئے ۔