درگاہ بابا حاجی ادہمی (حول) کے سجادہ نشین فوت

سرینگر //جمعیت ہمدانیہ نے درگاہ بابا حاجی ادہمی واقع اسلامیہ کالج کے سجادہ نشین حاجی ہلال احمد ادہمی (شری بٹ علمگری بازار) کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعیت ہمدانیہ کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت ادا کیا گیا ۔ اجلاس میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کہا کہ ادہمی خاندان کے اسلامی خدمات ، تاریخ کشمیر ایک سنہری باب ہے۔ جمعیت کے صدر حاجی عبدالرشید گانی جنرل سیکریٹری پیرزادہ حاجی محمد اشرف عنایتی ، امام خانقاہ معلی حاجی امام غلام محمد ہمدانی ، فاتحہ خوان مسعود صاحب ، پیر ذادہ محمدیاسین زہرا نے بھی تعزیت کااظہار کیا جبکہ الحاج فاروق کی قیادت میں ایک اعلیٰ قیادتی وفد مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی ڈھارس بندھائی اور مرحوم کے حق میں کلمات اور دعائیں مغفرت ادا کیا گیا ۔