درویش غلام قادرؒ کا سالانہ عرس اختتام پذیر

 
پونچھ//درویش غلام قادر ؒ کا سالانا عرس جو کہ دور روز سے جاری تھا ،تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس دوروزہ عرس پاک کے دوران جہاں ضلع پونچھ کے علمائے کرام نے تلاوت قران پاک اور ذکر و اذکار کی محفلیں سجائی وہی انہوں نے اپنے بیانات میں اولیا اللہ کا مرتبہ اور ان کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے محبوب بندے انسانوں کی حاجات اللہ تک پہنچا کر انہیں روا کرواتے ہیں۔علمائے کرام نے درویش غلام قادری کی سوانح حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی خدمت میںگزاری ۔انہوں نے کہا کہ ان اولیا اللہ کی بدولت یہ جہان موجود ہے۔اس دو روزہ عرس کے دوران ریاست اور بیرون ریاست سے اور خصوصی طور پر ضلع پونچھ کے دور دراز علاقہ جات سے بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے تکیہ شریف بانڈی چچیا ںپہنچ کر درویش  ؒ سے اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا۔ ان عقیدتمندوں کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات کئے گئے تھے ۔