درنگ ٹنگمرگ میں برفانی تودہ گر آنے سے پانی کی سپلائی متاثر

 بارہمولہ/شمالی کشمیر میںسیاحتی مقام ٹنگمرگ کے درنگ علاقے میں برفانی تودہ گر آنے کی وجہ سے علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ نالہ فیروزپورہ ٹنگمرگ میں درنگ سوئی نالہ کے قریب برفانی تودہ گر آیا ہے جس کے نتیجے میں علاقے کی واٹر سپلائی اسکیموں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے اور پینے کے پانی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ٹنگمرگ اور اس کے آس پاس علاقوں کے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ سیاحوں کو بھی کافی مشکلات درپیش ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق متعلقہ محکمہ کے ملازمین پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

 محکمہ پی ایچ ای کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر ، محمد رضوی نے علاقے میں برفانی تودہ گرنے کی تصدیق کی ہے۔