درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم 3برسوںسے تشنہ تکمیل

کپوارہ//گزریال کپوارہ میں پینے کے پانی کی قلت پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم گزشتہ3سال سے تشنہ تکمیل ہے جس کی وجہ سے وسیع آ بادی پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہی ہے ۔مقامی آبادی کاکہنا ہے کہ 3سال قبل سرکار نے گزریال کے لئے درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم کو منظوری دی جس کے بعد محکمہ جل شکتی نے سکیم پر کام شروع کیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی جمع کرنے کے لئے گزریال کے وسط میں ایک ریزئر وائر (ٹینکی ) بھی تعمیر کی گئی جبکہ کئی کلو میٹر تک پانی سپلائی کرنے والی پائپو ں کو بھی بچھایا گیا اور اب چند کلو میٹر ایسے ہیں جہا ں ابھی تک پائپو ں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہیں بچھایاگیا جس کی وجہ سے مذکورہ سکیم ادھوری ہو کر رہ گئی ہے ۔ لوگو ں کاکہنا ہے کہ 4ماہ گزر جانے کے بعد بھی محکمہ ان چند کلو میٹرو ں کے لئے پایپیں نہیں بچھائی ۔گزریال کے مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس وقت انہیں جو واٹر سپلائی سکیم ہے وہ ایک گندے نالہ سے پانی فراہم کرتی ہے جو نا قابل استعمال ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق مذکورہ واٹر سپلائی سکیم اکتوبر سے اپریل تک جاری رہتی ہے جس کے بعد اس پانی کو زرعی اراضی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور لوگ باقی 8مہینو ں کے لئے پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترستے ہیں۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے گزریال علاقہ میں گنائی محلہ ہے جس کو پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے اور عوام موسم سرما کے دوران برف پگھلا کر استعمال کرتے ہیں اور سال بھر مذکورہ محلہ کے خواتین کو پینے کا پانی حاصل کرنے کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو نا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور اس سکیم کو مکمل کر کے علاقہ گزریال کو پینے کا پانی فراہم کریں ۔اس حوالہ جب ایکزکیٹو انجینئر محکمہ جل شکتی فاروق سلطان پوری سے رابطہ قائم کیا تو انہو ں نے کہا کہ پایپو ں کی قلت کی وجہ سے کام رکا پڑا ہے اور اس وقت اس علاقہ میں بھاری برف باری ہے جس کی وجہ سے پایپیں بچھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ جو ںہی برف پگھل جائے گی تو پایپوں کو بچھانے کا کام ہاتھ میں لیا جائے گا ۔