درمیانہ درجے کے تودے گرنے کااندیشہ

جموں//ایس اے ایس ای کی طرف سے ملی جانکاری کی بناپر بارہمولہ ، گلمرگ ، پھرکیاں ۔زیڈ گلی اور کپواڑہ ۔ چوکی بل ۔ٹنگڈار ، بانڈی پورہ ، گاندربل اور کرگل اور گریز سیکٹر کے لئے درمیانہ درجے کے تودے گرآنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ پونچھ ، راجوری ، ریاسی ، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ، ادھمپور ، اننت ناگ ، کولگام ، بڈگام اور سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ہلکے تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر جاوید مصطفی میر نے تودے گرا ٓنے والے علاقوں میںرہائش پذیر لوگوں کو احتیاطی تدابیر عملانے کی صلاح دی ہے۔