درماندہ 5,55,968شہریوں کو واپس جموں کشمیرلایا گیا

جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے5,55,968شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا  رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے 934مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 155کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ  5,55,968 شہریو ں کو کووِڈ۔19 وَبا سے متعلق تمام اَحتیاطی تدابیر پر عمل کرکے واپس لایا۔تفصیلات کے مطابق 05اکتوبرسے06 اکتوبر 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے5649درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے۔اَب تک 134ریل گاڑیوں میں یوٹی کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے1,24,596درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔