درسوما منیگام میں 2دکانیں خاکستر

گاندربل//درسوما منیگام میں دوران شب آگ کے ایک واقعہ میں2دکانیں خاکستر ہوئیں۔24 اور 25 مئی کی درمیانی شب درسوما منیگام میں بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث قیصر احمد میر ولد نور محمد ساکنہ ملہ شاہی باغ کی گاڑیوں کی سپیر پارٹس کی دوکان اور نصراللہ خان ولد حکیم خان ساکنہ گوٹلی باغ کی آٹو الیکٹرک کی دوکانیں اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سازو سامان آگ کے واقعہ میں مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ دوران شب دوکانوں سے آگ نمودار ہوئی اورجب تک آگ بجھانے والی گاڑیاں پہنچتی تب تک دونوں دوکانیں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں۔پولیس نے معاملے کی نسبت ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے ۔