بارہمولہ//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پولیس اسٹیشن بونیار اوڑی کے ان پولیس اہلکاروں کی تعریف کی اور شاباشی دی جنہوںنے بھاری برف باری کے دوران ایک درد زہ میں مبتلا خاتون کو ایک پہاڑی علاقے سے اپنے کندھوں پر اٹھاکر اسپتال پہنچایا تھا۔یاد رہے کہ پولیس اسٹیشن بونیار سے وابستہ مذکورہ اہلکاروں نے بھاری برف باری کے دوران ایک حاملہ خاتون کو دودون سے ہیلتھ سنٹر بونیار تک کندھوں پر اٹھاکر پہنچایا۔ ڈی جی پی نے مذکورہ اہلکاروں کیلئے نقد انعام کا اعلان کیاہے۔