درج فہرست قبائلی ملازمین کی شکایات

سرینگر// سرکار نے جموں و کشمیر میں مختلف محکموں میں درج فہرست قبائل ملازمین کی ملازمت وخدمات سے متعلق شکایات کا جائزہ لینے کے لیے داخلی شکایات کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی۔ اس کمیٹی میں محکمہ سماجی بہبود کے کمشنر سیکریٹری کو چیئرمین جبکہ محکمہ قبائیلی امور کے سیکریٹری کو ممبر سیکریٹری نامزد کیا گیا۔5رکنی کمیٹی میں محکمہ قبائلی امور کے ڈائریکٹر یاسماجی بہبود محکمہ کے ڈائریکٹر، عمومی انتظامی محکمہ کے ایڈیشنل سیکریٹری اور گجر و بکروال مشاورتی بورڈ کے سیکریٹری ممبران ہونگے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق یہ کمیٹی قبائلی فہرست سے وابستہ ملازمین کی شکایات کا جائزہ لے گی۔ آرڈر کے مطابق ان شکایات میں سنیارٹی میں امتیاز، تبادلوں و تقریوں میں امتیاز،ملازمت سے بے دخلی،پنشن فوائد سے محرومی شامل ہیں،اور ان شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے گی۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شکایات سے متعلق اقدامات اٹھانے کیلئے ماہانہ بنیادوں پر چیف سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرے گی جبکہ قومی کمیشن کو خود مختار اداروں،نیم سرکاری اداروں اور ماتحت و منسلک دفاتر جو  محکموں کے  انتظامی کنٹرول میں ہیں، سہ مای رپورٹ پیش کرے گی۔