درج ذیل طبقہ جات کی بیداری کیلئے پروگرام منعقد

رام بن //جموں وکشمیر شیڈیولڈکاسٹ ، شیڈیولڈ ٹرائب اور دیگر پسماندہ طبقہ جات کی فلاح و بہنود کے ڈیولپمنٹ کارپوریشن ضلع یونٹ ضلع رام بن کی طرف سے این بی سی ایف ڈی سی نئی دہلی کے اشتراک سے ایک بیداری پروگرام منعقد کیاگیا جس دوران درج ذیل طبقہ جات کے عوام کو ان کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کئے گئے پروگراموں اور سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔کارپوریشن کے جنرل منیجر غلام قادر کٹھانہ ،ضلع منیجر کے کے بھگت و دیگرمقررین نے شرکاء میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جن میں سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں تفصیلات درج تھیں۔اپنے خطاب میں جنرل منیجر نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ قرض وغیرہ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے لئے روزگار کے مواقع پید اکریں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ ان قرضوں کی واپسی ادائیگی وقت پر کی جائے ۔اس دوران ضلع میں کارپوریشن کی طرف سے چلائی جارہی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایاگیا۔