سرینگر// وادی کشمیر میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ سری نگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 19 فروری تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش بھی ہوسکتی ہے ۔وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے اور سری نگر کو چھوڑ کر باقی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے ۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حررات منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 اورقاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ریکارڈ کیا گیا ۔ لیہہ میں منفی10.2 ، کرگل میں منفی13.8 اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے | لمرگ سرد ترین مقام
