درجہ حرارت میں پھراضافہ | فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں

سرینگر// وادی کے درجہ حرارت میں آج مزید اضافہ دیکھا گیا۔پچھلے کچھ روز سے بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہوا تھا لیکن سنیچر کوسرینگر میں 32.9اور کپوارہ میں درجہ حرارت 33.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں فی الحال بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ جموں کے کچھ ایک علاقوں میں معمولی بارش ہو سکتی ہیں ۔ گرمی میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کئی دنوں تک گرمی لہر جاری جارہے گی اور بادل ہونے کے نتیجے میں ہوا میں نمی کے تناسب بھی اچھا خاصا اضافہ ہوگا۔محکمہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر وادی میں بارشیں نہیں ہونگی البتہ دور دور تک کبھی کبھار معمولی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔محکمہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگست کا مہینہ گرمی کے لحاظ سے زیادہ اچھا رہتا ہے اوراس میں اچھی خاصی گرمی پڑتی ہے جو اس سال بھی پڑے گی۔سنیچر کو سرینگر کے 32.9ڈگری  کے مقابلے میں قاضی گنڈ میں 30ڈگری درجہ حرارت ریکار ڈ کیا گیا جبک۔محکمہ کا کہنا ہے کہ جموں کے کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے جس سے وہاں گرمی کی شدت میں کمی آئے گئی ۔محکمہ کے مطابق جموں میں سنیچر کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا  ۔