درجہ حرارت میں بہتری کا امکان

 سرینگر //محکمہ موسمیات نے 21جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں تھوڑی بہتری آئے گی۔ ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں 21جنوری تک موسم میں کوئی بھی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی اور اس دوران موسم خشک رہے گا ۔انہوں نے رات کے کم سے کم درجہ حرات میں معمولی بہتری آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شام کے وقت مطلع ابرآلودرہنے کے نتیجے میں کم سے کم درجہ حرات منفی 6سے منفی7کے درمیان رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں 2سے3ڈگری سلسیش کی بہتری آئے گی ۔