سرینگر // وادی میں گذشتہ دو روز سے سردی میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پچھلے دو روز سے دن میں بادل بھی چھائے رہے جس کے نتیجے میں رات بھر مطلع صاف رہا اور سردی میں معمولی اضافہ ہوا لیکن آج سے موسم میں بہتری برقرار رہے گی۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا،جبکہ اتوار کو دن کا درجہ حرارت 13.1ڈگری تک جا پہنچا ۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری جبکہ دن کا زیادہ سے زیادہ 7.4 ڈگری درج کیا گیا ۔ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سیلسیش جبکہ دن کا 11.0ڈگری تک جا پہنچا ۔کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری اور دن کا 17.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا،جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 12.5ڈگری تک پہنچ گیاہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میں 20 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی کے شبانہ اور دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہوگا۔
درجہ حرارت بتدریج بہتر | شبانہ سردی میں معمولی اضافہ
