دربار مو سے متعلق فیصلہ خوش آئیند: چاڑک

جموں //ڈوگرہ صدر سبھا ٹھاکر گلچین سنگھ چاڑک نے ہائی کورٹ کے دربارمو سے متعلق فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ جمعرات کومنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکر گلچین سنگھ چاڑک نے اسے ایک تاریخی فصلہ قرار دیا ،جس سے جے اینڈ کے یوٹی کے دونوں خطوں کے ساتھ انصاف ہوگا،جو مہینوں تک گورننس سے محروم ہوتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے یو ٹی کی ایک اچھی رقم 200کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہوگی جو کہ عوامی فلاحی سکیموں پر صرف کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال کے تجربہ کے بعد دونوں خطوں یعنی جموں اور کشمیر میں پورے سال سیکریٹریٹ کو کام کرنے دیا جائے ۔انہوں نے وادی کشمیر میں ملی ٹینسی میں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔سبھا کے تمام مبروں نے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہوں نے ملک بھر میں متاثرین کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اس موقعہ پر حال ہی میں ہلاک ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔اس موقعہ پر 5ہزار سیکورٹی فورسز اہلکاروں کیلئے ایک میموریل کا بھی مطالبہ کیا گیا ،جنھوں نے ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جان کی قربانی پیش کی ۔