دربار موسرکاری محکموں کی ’ای دفاتر‘ پر منتقلی

سرینگر//حکومت نے’’ای دفاتر‘‘ پرمنتقلی کیلئے دربا مومنتقلی دفاتر کا ریکارڈ اور سیول سیکریٹریٹ کے باہر کام کرنے والے اداروں کے دستاویزات کی ڈیجیٹل لائزیشن و سکینگ کیلئے دوبارہ شیڈول جاری کیا ہے۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکریٹری اور چیف ایگزیکٹو افسر جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی سمرن دیپ سنگھ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان دفاتر کو اس مقصد کیلئے نوڈل افسراں کو نامزد کرنا ہوگا جو نہ صرف جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی اور سکینگ ایجنسی کے ساتھ تال میل کرینگے بلکہ معیاد بند وقت میں فائلوں کی صد فیصد سکینگ کو مکمل کرنے کے عمل کویقینی بنائیں گے۔ حکم نامہ میں ہدایت دی گئی ہے کہ نوڈل افسران جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی کے مرکزی زیر انتظام خطے کی سطح کے پروجیکٹ نگران افسران کے ساتھ تکنیکی معاونت کیلئے تال میل کرینگے۔آرڈر کے مطابق اگر معیاری عملیاتی طریقہ کار کے مطابق فائل کو تیار کرنے کے عمل کو سمجھنا پڑا تو اس سلسلے میں جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی کی جانب سے پہلے ہی نامزد ٹیم میں شامل پروجیکٹ منیجر عرفان احمد و انفارمیشن ٹیکنالوجی اینالسٹ ارن پنوترا کے ساتھ بھی رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ان سرکاری دفاتروں میں جموں کشمیر بورڈ برائے دا خلہ مسابقتی امتحانات،کلچرل اکیڈامی،ڈائریکٹر لائبریز وتحقیق،چیف انجینئر تعمیرات عامہ،چیف انجینئر پی ایچ ای،ریلیف و باز آبادکاری (مہاجرین) کمشنر،جموں کشمیر پولیس ہیڈ کوارٹر،آئی جی پولیس کرائم، جموں کشمیر سپیشل ٹربیونل، مشن ڈائریکٹرآئی سی پی ایس، منیجنگ ڈائریکٹر جموں کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی،جموں کشمیر ہاوسنگ بورڈ، ڈائریکٹر کالجز،چیف انجینئر یو ای ای ڈی، ڈائریکٹر فائنانس آرگنائزیشن،محکمہ بجلی، سپیشل افسر اوقاف، منیجنگ ڈائریکٹر کیبل کار کارپوریشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی انفرا سٹریکچر ڈیولپمنٹ، سینک ویلفیئر،فارنسک سائنس لیبارٹری،آئی جی ریلویز،کمشنر سٹیٹ ٹیکس،ڈائریکٹر سریکلچر، بورڈ آف اسکول ایجوکیشن،ڈی ایف اوفوٹو انٹرپریٹیشن ڈویژن،فائنانس کمیشن،چیئرمین جموں کشمیر پولیوشن کنٹرول بورڈ،پی ایم جی ایس وائی،با اختیار افسر، جموں کشمیر پروجیکٹ کنسٹریکشن کارپوریشن، سماجی و تعلیمی طور پر پسماندہ طبقے کا کمیشن،،ڈائریکٹر سوشیل فارسٹری،سوشیل ویلفیئر بورڈ،ہوم گارڈس،ڈائریکٹر ڈیفنس لیبر،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر،منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ ایم پی سی، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کا ذیلی دفتر و جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی،ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ،چیف انجینئرمیٹریل،ڈائریکٹر سوئل کنزرویشن،چیف انجینئر کمرشل سروے ونگ، مشن ڈائریکٹر،فروغ ہنر محکمہ، فنڈس آرگنائزیشن، ڈائریکٹر خاندانی بہبود و ٹیکہ کاری، چیف ایگزیکٹو افسر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی،منیجنگ ڈائریکٹر وومنز ڈیولپمنٹ اتھارٹی،محکمہ شہری ہوا بازی،ای ڈی آئی،ڈائریکٹر قومی صحت مشن، میڈیکل سپلائز کارپوریشن،چیف ایگزیکٹو افسر آیوش بھارت،مشن ڈائریکٹر آر یو ایس اے، چیف آرکٹیکٹ،ڈائریکٹر فشریز، رجسٹرار کاپریٹو سوسایٹیز ڈائریکٹر آرکیالوجی، ڈائریکٹر ماحولیات،ڈائریکٹر اردو کارڈی نیشن سیل، آئی ایم پی اے آر ڈی، بورڈ آف یونانی آیورویدک سسٹم، پیشہ واروں کیلئے فیس متعین کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین،دفتر ایڈوکیٹ جنرل،پی ڈی سی،آی ڈبیو ڈی پی کے پروجیکٹ افسر،چیف وائلڈ لائف وارڈن،کمشنر ایکسائز،سڈکو،ڈائریکٹر جنرل معیشت و اعداد شمار، ٹریڈ پرمویشن آرگنائزیشن، شیڈول کاسٹ و شیڈول ٹرائب،پسماندہ طبقہ جات کارپوریشن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر باز آبادکاری کونسل،ڈائریکٹر جنرل آڈیٹ اینڈ انسپکشن، کمرشل ٹیکسس ٹربیونل، چیف انجینئر منصوبہ بندی و ترقی،آئی جی راجسٹریشن،مشن یوتھ کے مشن کے چیف ایگزیکٹو،سروس سلیکشن بورڈ اور جموں کشمیر ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن شامل ہے۔