دراوڑ راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ بن سکتے ہیں

یو این آئی

نئی دہلی// راہل دراوڑ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) 2025 کے سیزن سے قبل راجستھان رائلز (آر آر) میں ہیڈ کوچ کے طور پر واپس آنے والے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دراوڑ نے حال ہی میں آر آر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور آنے والی میگا نیلامی سے قبل کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے پر ابتدائی بات چیت کی ہے۔ موجودہ آر آر کپتان سنجو سیمسن کا دراوڑ کے ساتھ دیرینہ پیشہ ورانہ تعلق رہا ہے۔دراوڑ 2012 اور 2013 میں آئی پی ایل میں آر آر کے کپتان رہ چکے ہیں اور 2014 اور 2015 میں آر آر کے مینٹور کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔ وہ 2019 میں بنگلورو میں قائم نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے)کے سربراہ بنے۔ 2021 میں وہ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے۔