دراندازی کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے خفیہ میکنزم مستحکم:سرکار

 جموں //ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے خفیہمیکنزم کو مزید مضبوط ومستحکم کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کئی طرح کے اقدمات بھی کئے گئے ہیں ۔بی جے پی ممبر اسمبلی راجیش گپتا کے ایک سوال کے تحریری جواب میںسرکار نے بتایا کہ ریاستی سرکار نے سرحدپار در اندازی کے مسئلہ سے نپٹنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیںاور اس سلسلے میں خفیہ مکیزم کوکو مزید مضبوط ومستحکم کیاگیاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اطلاعات جمع کر کے قوم مخالف عناصر کی سرگرمیوں کو ناکام بنایاجائے۔ اس کے علاوہ لگاتار ناکے او ر ایمبوش لگائے جارہے ہیں، سٹریٹجک شناخت شدہ مقامات ؛پر بھی سخت سیکورٹی رکھی گئی ہے تاکہ در اندازی کی کوششیں ناکام بنائی جائیں۔ جنگجوں اور قوم مخالف سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے گشت میں بھی تیزی لائی گئی ہے ۔جنگجویانہ سرگرمیوں کیلئے پیسہ کی درآمد کے سوال کے جواب میں سرکار نے بتایا کہ اس حوالہ سے ایک ایف آئی 27/2016درج کی گئی ہے ۔ سرکار نے کہا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں کوئی بھی سیاست دان ملوث نہیں ہے۔