دراس میں کار حادثہ،ایک شخص لقمہ اجل

کنگن+اوڑی // دراس کرگل کے نزدیک سرینگر آنے والی کار کو حادثہ پیش آنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔اس حادثے میں دو کار سوار شدئد زخمی ہوئے۔ بدھ کے روز ایک نجی کار زیر نمبر JK16/0966 سرینگر آتے ہوئے دراس کے علاقے میں بٹرا کیمپ کے قریب سرینگرلیہہ شاہراہ پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میںیک مسافر کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او دراس فیروز احمد کے مطابق کار بظاہر 16فٹ گہری کھائی میں گری اور تیز رفتار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔انہوں نے لقمہ اجل بننے والے شخص کی شناخت منصور مہدی کے طور پر کی جبکہ اصغر علی اور محمد صادق زخمی ہوئے۔تینوں کا تعلق کرگل کے پانی کھر علاقے سے ہے۔ ادھراوڑی کنٹرول لائن پر واقعہ ناواں رنڈہ گائوں میں 13 سالہ لڑکا پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔ مذکورہ لڑکا نزدیکی جنگل میں مال مویشیوں کے ساتھ تھا اور جنگل میںکاٹ رہا تھا جس دوران پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔اسکی شناخت ارفراد حسین ولد میر حسین کولی کے بطور ہوئی۔