کنگن//دراس کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے لوگوںنے احتجاجی جلوس نکالا۔ ضلع کرگل کے دراس میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد جلوس نکالا اور مطالبہ کیا کہ دراس کو الگ ضلع کا درجہ دیا جائے ۔ احتجاجیوں کاکہنا ہے کہ دراس سے منسلک بیشتر علاقے وابستہ ہیں اورابھی تک علاقہ کو ضلع کا درجہ نہ ملنے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ انہوںنے الزام عائد کیاکہ دراس کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ ہر جمعہ کو نماز کے بعد احتجاج کا سلسلہ تب تک جاری رکھیں گے جب تک نہ ان کی مانگ کو پورا نہیں کیا جاتا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر دراس کو الگ سے ضلع کا درجہ دیا جائے کے نعرے درج تھے ۔ جامع مسجد سے جلوس شروع ہو کر مین مارکیٹ میں پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔
دراس میں لوگوں کا احتجاج
