دراس میں درجہ حرارت منفی31.4ڈگری سیلشیس تک گر گیا

سرینگر/جموں کشمیر کے لداخ خطے میں واقع،دنیا کے دوسرے سرد ترین مقام، دراس میں سوموار کو کم سے کم درجہ حرارت منفی31ڈگری سیلشیس سے نیچے گر گیا جبکہ وادی کشمیر میں بھی کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی31.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5ڈگری سیلشیس جبکہ گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت باالترتیب منفی12.6اور منفی13.6ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔

کشمیری کلینڈر کے مطابق وادی میں شدید ترین سردی ''چلہ کلان'' کے چالیس دن 31جنوری کو ختم ہونے والے ہیں۔