کنگن//دراس، منی مرگ، سونہ مرگ اور زوجیلا میں تازہ برفباری کے بعد 434کلو میٹر سرینگر ۔لیہ شاہراہ کو ہفتے کے روز احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دراس، منی مرگ، سونہ مرگ اور زوجیلا میں تازہ برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں سرینگر۔ لیہ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل نا ممکن بن گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ صبح سے ہی شاہراہ کے دونوں طرف پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔