پونچھ //فوج کی جانب سے نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر تحت سرنکوٹ کے درابہ علاقہ میں خواتین کیلئے منعقدہ سلائی کورس اختتام پذ یر ہو گیا ۔فوج کی جانب سے مقامی خواتین کو با ختیار بنانے کیلئے ایک تربیتی کورس شروع کیا گیا تھا جس میں مختلف علاقوں کی 32خواتین و لڑکیوں نے شرکت کی ۔اس سلسلہ میں جاری ایک بیان میں فوج نے بتایا کہ دیہات کی خواتین کو مختلف شعبوں میں با اختیار بنانے کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان تربیتی پروگراموں کی مدد سے کئی شعبوں میں خواتین کو تیار کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ درابہ میں منعقدہ تربیتی پروگرام کے دوران خواتین کو سلائی کے سلسلہ میں تربیت فراہم کی گئی ۔
درابہ میں سلائی کورس اختتام پذیر
