درابشالہ کی عوام پانی کی سپلائی سے محروم | محکمہ خواب غفلت میں، عوام پریشانی میں مبتلا

کشتواڑ//ضلع ہیڈکوارٹر سے 25کلومیٹر دور درابشالہ کہ عوام اس ماہ مقدس مہینے میں بھی پانی کی بوندبوند کو ترس رہی ہے جسکے سبب عوام سخت پریشانی کا سامنا کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درابشالہ کے سبھی دیہات میں پینے کے پانی کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے جبکہ درابشالہ میں بھی پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا اگرچہ درابشالہ میں پانی کا حوض تعمیر کیاگیا لیکن اس کا پانی چند گھروں کو ہی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے اسکی تقسیم پر بھی سوال اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ اس متبرک مہینے میں بھی عوام کو پینے کا پانی فراہم نہ کرنا انتظامیہ کے دعوے کی پول کھولتا ہے۔جبکہ چنے ہوئے نمایندے بھی عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے۔اکیسویںصدی میں بھی لوگ نالوں کا پانی پینے پر مجبور ہے۔ اگرچہ علاقہ میں پینے کے پانی کیلئے اسکیمیں متعارف کرائی گی لیکن زمین سطح پر انکا کوئی پرسان حال نہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کی  انھیں جلد پانی فراہم کیاجائے اوراگرایسا نہ کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرینگے۔