کشتواڑ/ / ضلع کے زون دربشالہ میں بدھ کے روز ایک طبی و سکریننگ کیمپ زیر ر گائیڈنس بلاک میڈیکل افسر ڈاکٹر گھنیشام سنگھ منعقد کیا گیا ۔راشٹریہ بال سواستھیہ کاریکرم (RBSK) ٹیم اے کی جانب سے منعقدہ طبی کیمپ میں 200 سے زائد بچوں کی سکریننگ کی گئی ۔سکریننگ کے دوران بعض بچوں میں 4Ds کا پتہ لگ گیا ،جن کو ڈسٹرکٹ ارلی انٹروینشن سنٹر (DEIC) ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا ۔اسکے علاوہ موقعہ پر ہی ضرورت مند بچوں کا علاج بھی کیا گیا اور صحت و حفظان صحت کے بارے میں جانکاری بھی دی گئی۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے میڈٖیکل افسر ڈاکٹر نذیر حسین نے کہا کہ یہ آر بی ایس کے ٹیم کی جانب سے معمول کا چیک اپ کیمپ تھا ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لاس دربشالہ کے انچارج ہیڈ ماسٹر نے انکے سکول میں بچوں کی سکریننگ کے لئے پوری آر بی ایس کے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
درابشالہ کشتواڑ میں طبی کیمپ منعقد
