درابشالہ میں غیرقانونی سٹون کریشرسربمہر

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں غیرقانونی طور کام کررہے سٹون کریشروں کے خلاف انتظامیہ نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے درابشالہ سے ایک کریشر کو سربمہر کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق ضلع انتظامیہ کو شکایت موصول ہوئی کہ غیرقانونی طور پتھر کریشر کام کررہے ہیں جسکے بعد تحصیلدار سے رپورٹ طلب کی گئی جس میں کہاگیا کہ درابشالہ میں ایک  پتھر کریشر جو سورج پریہار ولد ربیل چند کے نام سے ہے، غیرقانونی طور کام کررہا ہے، اگرچہ ضلع انتظامیہ نے اسے کاغذات دکھانے کیلئے کافی وقت دیا لیکن وہ اسکے کاغذات نہ دکھاسکاجبکہ اس کریشر سے لیا گیا مٹیریل کام کیلئے صحیح نہیں ہے جسکے بعد ضلع انتظامیہ نے اسے سربمہر کرنے کے احکامات جاری کئے اور کریشرسربمہرکیا گیا۔